17 دسمبر، 2022، 5:30 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84972820
T T
0 Persons

لیبلز

روس کا ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان مذاکرات کے تسلسل کا خیرمقدم

تہران، ارنا – روسی چیف مذاکرات کار نے کہا ہے کہ ہم تہران میں ایرانی اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے حکام کے درمیان مذاکرات کے تسلسل کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

یہ بات میخائیل اولیانوف نے ہفتہ کے روز روسی خبررساں ادارے تاس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ نومبر کے دوسرے دہائی میں اس مذاکرات کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا تھا مگر بورڈ آف گورنرز میں امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے ایران مخالف دباؤ بڑھانے کے لئے بے اساس قرارداد نے اس مذاکرات کو معطل کردیا۔

اولیانوف نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس مذاکرات کے ساتھ ایران کے بعض مقامات میں دریافت ہونے والے یورینیم کے ذرات سے متعلق مسائل کے حل کے لئے طویل بات چیت فراہم ہوگی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر فریقین سیاسی عزم مظاہرہ کریں تو ان تمام مسائل حل ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بروقت معاہدے تک پہنچنا معطل ہونے والے جوہری مذاکرات کی بحالی کے لئے ایک تعمیری عنصر ہوسکتا ہے، ابھی بھی ایک مثبت نتائج پر پہنچنا ممکن ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .